سرونگ ھینڈز آرگنائزیشن ٹیم کا کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں ساتواں کورونا سیفٹی کیمپ

Last Updated On 08 May,2020 11:17 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سرونگ ھینڈز آرگنائزیشن کی ٹیم نے ‘’اپنی مدد آپ کورونا سیفٹی پروگرام’’ کے تحت عباسی شہید ہسپتال اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی ایمرجنسی میں اپنا ساتواں کورونا سیفٹی کیمپ منعقد کیا۔

اس سیفٹی کیمپ میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بڑی تعداد میں کورونا حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا۔ سرونگ ھینڈز آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر سکندر علی نے کہا کہ ہم اپنے ڈاکٹر ساتھیوں، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم کورونا کی اس جنگ میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر سرونگ ھینڈز کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ سید ابنِ حسن اور فانئنشل سیکریٹری سید مسعود زیدی نے عباسی ہسپتال کی ڈاکٹر رمشا فرید اور جناب محمد سعید کی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وقفے وقفے سے اپنے فرنٹ لائن ڈاکٹرز، نرسز اور تمام میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سہولیات PPE کٹس، سرجیکل ماسکس، گلوز اور سینیٹائزرز مہیا کرتے رہینگے۔

اس موقع پر امریکا سے اشعر انصاری نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کرائسس میں خدمات انجام دینے والوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتے رہینگے۔

سرونگ ھینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب یاسر ہاشمی نے کہا کہ ہم مسلسل اپنے پاکستانی متاثرین کو راشن اور دیگر طبی سہولیات فراہم کرتے رہینگے۔

عباسی ہسپتال اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے ڈاکٹروں نے سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن کی ان بےلوث خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اس انسان دوست اور حب الوطنی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
 

Advertisement