اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہے ہیں، اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔