اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر نے چینی کمیشن کے رو برو پیش ہوکر قانون کے احترام کی ایک مثال قائم کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر نے چینی کمیشن کے رو برو پیش ہونے سے یہ بات عملی طور پر ثابت ہو گئی کہ نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں بلکہ افراد قانون کے تابع ہیں ۔ خود احتسابی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر نے چینی کمیشن کے رو برو پیش ہوکر قانون کے احترام کی ایک مثال قائم کی۔یہ بات عملی طور پر ثابت ہو گئی کہ نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں بلکہ افراد قانون کے تابع ہیں ۔ خود احتسابی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 13, 2020
ماضی میں تحقیقاتی اداروں کی بے توقیری کی گئی۔مغلیہ جاہ و جلال کے ساتھ پیشیاں ہوتیں تھیں۔اندر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے باہر آکر تحقیقاتی اِداروں پرہی سوال کھڑے کر دئیے جاتے۔کیونکہ یہ قانون کا احترام اپنی سہولت کے مطابق کرتے ہیں۔احتساب جمہورت کا بنیادی جزو ہے ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 13, 2020
ٹویٹر وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں تحقیقاتی اداروں کی بے توقیری کی گئی۔مغلیہ جاہ و جلال کے ساتھ پیشیاں ہوتیں تھیں۔اندر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے باہر آکر تحقیقاتی اِداروں پرہی سوال کھڑے کر دئیے جاتے۔کیونکہ یہ قانون کا احترام اپنی سہولت کے مطابق کرتے ہیں۔احتساب جمہورت کا بنیادی جزو ہے۔