لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہین رضا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں اور مرحومہ کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔