اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جمعتہ الوداع اور عید کے اجتماعات کے دوران حکومت کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران منہ پر ماسک پہنیں، ایک دوسرے سے دور رہیں اور دوسری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو ان کے روزگار میں مدد دینے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ختم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی ویکسی نیشن یا دوا تیار ہونے تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔