لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے 'دی مونو مینٹس آف لاہور' کتاب کی رونمائی کر دی، صوبائی وزیر تیمور بھٹی نے عثمان بزدار کو کتاب پیش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی یادگار عمارتوں کی تاریخ کو محفوظ بنانے کیلئے کتاب مرتب کرنے کو سراہا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کتاب میں لاہور کی 83 یادگار عمارتوں کی تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے، لاہور کی تاریخی عمارتیں ہمارا قابل قدر اور منفرد اثاثہ ہیں، لاہور آرکیالوجیکل، کلچرل اور فن تعمیر میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔