کراچی: (دنیا نیوز) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی عید کے موقع پر ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کرونا سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی جبکہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے قوم کو مشکل کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ خاندانوں کو معاشی اور معاشرتی مدد فراہم کرنے کی بھی تلقین کی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سمندری حدود کے دفاع جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لئے عید کے موقع پر اپنے گھروں سے دور ڈیوٹی پر تعینات پاک بحریہ کےجوانوں کے عظیم جذبے کو بھی سراہا۔ نیول چیف نے اپنے عید کے پیغام میں مسلح افواج کے شہدا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔