سابق سینیٹر جاوید جبار نے قومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دے دیا

Last Updated On 30 May,2020 07:33 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سابق سینٹر جاوید جبار نے بلوچستان سے بطور ممبر این ایف سی ایوارڈ اپنا استعفی دے دیا۔

سابق سینیٹر جاوید جبار کا کہنا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر سے مستعفی ہو گیا ہوں، صدر مملکت عارف علوی کو استعفی سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر نامزد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا ممبر بنانے پر گورنر جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مشکور ہوں، بلوچستان میں میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، گزشتہ دو ہفتوں سے میری نامزدگی کی سیاسی مخالفت کی گئی۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ میری نامزدگی پر بلوچستان نے کئی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مثبت کاموں کی بھی مخالفت کی گئی، میری نامزدگی پر کچھ حلقے ہائی کورٹ تک بھی پہنچے۔

جاوید جبار کا مزید کہنا تھا کہ قومی مالیاتی کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، ، میں نے اپنا استعفی براہ راست صدر مملکت کو بھجوادیا ہے، بلوچستان کے مختلف منصوبوں میں رضا کارانہ خدمات جاری رہیں گی۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ جام کمال نے جاوید جبار کے استعفی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس انہیں بھی ہو گا جنہوں نے ان کی تعیناتی کو ایشو بنایا۔
 

Advertisement