کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔
قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جام کمال اچھے انسان لیکن اچھے وزیراعلیٰ ثابت نہیں ہو سکے، ہم ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال تک خاموش رہا لیکن حکومت کی بہتری نظر نہ آئی۔ پارٹی کو ایک شخص کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دیں گی۔ بلوچستان حکومت کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں۔