ٹڈی دل کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت

Last Updated On 31 May,2020 09:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکموں کو وسط جون اور جولائی میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے اور فصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل پر کنٹرول کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔ فضائی سپرے کے ساتھ گاڑیوں کے ذریعے بھی فصلوں کو بچانے کے لیے سپرے جاری ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری ہیں۔7 لاکھ 56 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں ٹڈی دل کی موثر نگرانی کا عمل جاری ہے۔ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔ یہکنٹرول رومز ہر وقت صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement