لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے، دکاندار 'نو ماسک، نو سروس' کی پالیسی پر عمل کریں تو کورونا کا پھیلاو کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں، انسداد کورونا مہم کی کامیابی کے لیے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا احتیاطی تدابیر سے شہری خود اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں، کورونا کب تک رہے گا کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔