اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ لاک ڈاون چاہتی ہے، مراعات یافتہ طبقے کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل موجود ہیں۔ لاک ڈاون کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق عوام کے تاثرات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ ٹویٹر پر انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
This video shows the dilemma confronting our govt today: On the one hand we have the masses who are not taking the COVID19 pandemic seriously & on the other hand, understandably, we have our frontline doctors & health professionals, who are at great risk, & some of our elite pic.twitter.com/AEhs2V62Oq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2020
ٹویٹر پر عمران خان نے لکھا کہ لاک ڈاون سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہوگا جیسے بھارت میں ہوا۔ کورونا کے پھیلاو کا واحد حل سمارٹ لاک ڈاون ہے۔ سمارٹ لاک ڈاون میں ایس او پیز کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے۔ پاکستان سمارٹ لاک ڈاون کے بانی ممالک میں شامل ہے۔
wanting a lockdown - the elite who have the privilege of spacious homes & income unaffected by fallout of lockdown. A lockdown means collapse of the economy & in poorer countries a steep rise in poverty, crushing the poor as happened in Modi s lockdown in India. Only solution as
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2020
ٹویٹ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے علماء، میڈیا، سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس سے عوامی آگاہی کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنل کورونا کے باعث شدید خطرات سے دوچار ہیں۔
world has discovered is smart lockdown which allows for economic activity with SOPs. We are amongst pioneers of this approach.I appeal to civil society, media, Ulema & our tiger force to create awareness amongst the public of COVID19 s severity & the need to strictly observe SOPs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2020
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اشرافیہ لاک ڈاون چاہتی ہے، ہمارے مراعات یافتہ طبقے کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل موجود ہیں۔ لاک ڈاون کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔ غریب ممالک میں لاک ڈاون سے غربت تیزی سے بڑھتی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے ایک نظم شیئر کی، شروع میں وزیراعظم نے بتایا کہ یہ نظم علامہ اقبالؒ کی ہے، تاہم بعد میں انہوں نے تصحیح کی یہ نظم علامہ اقبالؒ کی نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نظم کا کچھ حصہ شیئر کیا اور اسے علامہ اقبال کی شاعری قرار دیا۔
This poem by Iqbal reflects how I try to lead my life. I urge our youth to understand and absorb the poem of the great Iqbal and I guarantee them that it will release their great God-given potential that we all possess as His greatest creation Ashraf ul Mukhluqat. pic.twitter.com/oyxkTlMrdc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2020
انہوں نے لکھا کہ علامہ اقبال کی اس نظم سے وہ انداز جھلکتا ہے جسے میں سلیقہ حیات بنانے کی کوشش کرتا ہوں، نوجوانوں کو میری تلقین ہے کہ وہ اس نظم کو سمجھیں، اپنائیں اور یقین کر لیں کہ اس سے ان خداداد صلاحیتوں میں خوب نکھار آئے گا جو بطور اشرف المخلوقات رب کریم نے ہم سب کو عطا کر رکھی ہیں۔
I stand corrected - this is not Allama Iqbal s poem but the message conveyed is what I have stood by and tried to follow and if our youth absorbs this message it will release their great God- given potential that all of us possess as His greatest creation Ashraf ul Mukhluqat. https://t.co/SvDVrakc5d
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2020
تاہم بعدازاں وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ علامہ اقبال کی شاعری نہیں ہے۔