قومی اقتصادی کونسل نے شرح نمو کے آئندہ مالی سال کے اہداف کی منظوری دیدی

Last Updated On 10 June,2020 09:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اقتصادی کونسل نے شرح نمو کے آئندہ مالی سال کے اہداف کی منظوری دیدی۔ 30 جون تک 827 ارب روپے کی لاگت سے 149 منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ،شرح نمو کے آئندہ مالی سال کے اہداف کی منظوری دی گئی ، کابینہ کی منظوری کے بغیر 10 ارب روپے تک کے منصوبے منظور ہو سکیں گے، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو اجازت مل گئی۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال 30 جون تک 827 ارب روپے کی لاگت سے 149 منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے۔ ڈیپارٹمننٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو بھی 2 ارب روپے تک منصوبے منظورکرنے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 1324ارب روپے منظور

قومی اقتصادی کونسل کو بتایا گیاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت شدید متاثر ہوئی۔پی ایس ڈی پی منصوبوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، ضم شدہ علاقوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ترجیح دی گئی ہے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ زراعت، صحت و تعلیم میں بہتری حکومت کی ترجیحات ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی کیساتھ بروقت تکمیل کے لیے عوامی شمولیت ضروری ہے، اقتصادی کونسل نے ترقیاتی اہداف پر بین الصوبائی رابطہ کے لئے سب کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دیدی۔

عمر ان خان کاکہنا تھاکہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے سال میں دو مرتبہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔
 

Advertisement