کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے زیاں کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا، معاشی تباہی اور وفاق کو ہونے والے نقصان کی صورت میں آخر پاکستان اس سلیکشن کی اور کتنی قیمت چکائے گا۔
How much will this selection ultimately cost Pakistan in terms of loss of lives, damage to economy & federation? Who‘ll be to blame for consequences of actions & decisions of selected PM? At some point cost of keeping puppet in power out weighs ANY benefit. We’ve long crossed it.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 11, 2020
ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے فیصلوں اور اقدامات کے نتائج پر آخر کس کو الزام دیا جائے گا؟ ایک خاص وقت میں کٹھ پتلی کو اختیارات دینے کے نتائج سامنے آجاتے ہیں اور یہ حد ہم بہت پہلے عبور کرچکے ہیں۔