جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ تنازع کشمیر کا منصفانہ حل ہے: منیر اکرم

Last Updated On 18 June,2020 04:42 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بطور غیر مستقل رکن انتخاب سے کشمیر کے تنازع کی حیثیت پر کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

منیر اکرم نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنازع کشمیر پندرہ رکنی ادارے کے ایجنڈے پر برقرار ہے جسے اس کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی بیانیے کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ بھارت سے خطے کے امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

منیر اکرم نے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر گہری نظر ہے اور تنازع کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ ہے۔