واسع چودھری کورونا وائرس کومات دینے میں کامیاب

Last Updated On 18 June,2020 03:25 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار و میزبان واسع چودھری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق واسع نے سوشل میڈیا پر مداحوں اور دوستوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’الحمداللہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے‘‘۔

انہوں نے دعائیہ پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ دُعاؤں، پیغامات اور نیک خواہشات کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔