حکومت کا اپنی نااہلیوں کو کورونا پر ڈال دینا درست نہیں: وزیراعلی سندھ مراد علی

Last Updated On 18 June,2020 12:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کا اپنی نااہلیوں کو کورونا پر ڈال دینا درست نہیں، ایف بی آر نے اپنا کام نہیں کیا، 9 ماہ تو کورونا نہیں تھا، ایف بی آر کی نااہلی صوبوں کو بھگتنا پڑتی ہے، ہمیں اس سال وفاق سے 229 ارب روپے کم ملیں گے، اسے 229 ارب کا ڈاکا نہ کہوں تو کیا کہوں؟۔

سندھ اسمبلی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ حکومت میں 5.8 فیصد گروتھ ریٹ تھا، کہا گیا وفاق کی جانب سے سوا 600 ارب روپے ملیں گے، کورونا کی وجہ سے اگر نقصان ہوا تو 4 یا 5 ارب روپے کا ہوگا، وفاق کی نا اہلی پتہ چل رہی ہے، لیکن ماننے کیلئے تیار نہیں، 606 ارب کا ٹارگٹ مکمل کرنا ہے تو 53 ارب مزید دینے ہوں گے، ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی بار گزشتہ سال سے کم ریونیو کمایا۔

 

Advertisement