لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے پنجاب بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ ن نے بجٹ پر جواب دینے کے لئے پلڈاٹ کی خدمات حاصل کرلیں۔
اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ تقریر کا آغاز ن لیگ کے رکن اسمبلی سردار اویس لغاری کریں گے، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی تقریرکریں گے۔ بلال یاسین، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر کو بھرپورتیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کر دی۔
ن لیگ نے حکومتی وعدوں اور کارکردگی بارے وائٹ پیپر بھی تیار کرلیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف وائٹ پیپر بھی پڑھے جانے کا امکان ہے۔