لاہور: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کااجلاس کل ہو گا، تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی پیر کے روز منعقد ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا اجلاس پیر کے روز ایوان وزیراعلی شارع قائداعظم پر طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کاجائزہ لیکر منظوری دے گی۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی پیر کے روز ایوان وزیراعلی میں ہوگا جس میں پیر کے روز اسمبلی میں پیش کئے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالےسے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔