خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا

Last Updated On 15 June,2020 02:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کو پیش ہوگا، نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 860 ارب روپے سے زائد متوقع ہے، صوبائی حکومت کا قرضوں پر انحصار ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کو خسارے کا سامنا ہے، رواں مالی سال کےغیر ضروری منصوبوں و اخراجات پر کٹ لگایا جائیگا، صوبائی بجٹ کا حجم 860 ارب روپے سے زائد متوقع ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اے ڈی پی کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث صحت کا بجٹ 11 ارب سے بڑھا 15 ارب کرنے پرغور کیا جا رہا ہے، روڈ سیکٹر کا بجٹ 23 ارب سے بڑھا کر 25 ارب تک بڑھانےکا امکان ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ذرائع کےمطابق صحت انصاف کارڈ کا دائرہ صوبہ بھر میں پھیلانے کے لیے 16 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزبھی شامل ہے۔
 

Advertisement