پنجاب کا بجٹ کل پیش کرنے کی تیاری، 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز

Last Updated On 14 June,2020 03:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کا بجٹ کل پیش کرنے کی تیاری جاری ہے، کورونا اثرات کم کرنے کیلئے 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز ہیں، 13 شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف ملے گا۔

صوبے کے مجوزہ بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس 2 اقساط میں لینے کی بھی تجویز زیر غور ہے، ڈاکٹرز کی خدمات اور ہسپتال روم چارجز پر عائد 16 فیصد ٹیکس ختم ہو گا۔ ہیلتھ انشورنس پر عائد 16 فیصد ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 20 کمروں تک کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کر 5 فیصد رہ جائے گا۔ میرج ہالز، تقریبات کے لان اور پنڈال پر بھی ٹیکس 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔

ہیلتھ کیئر جم، فٹنس سنٹر، پراپرٹی ڈیلر اور رینٹ اے کار سروسز پر بھی ٹیکس 5 فیصد، کیبل آپریٹرز، آٹو موبائل ڈیلرز، اپارٹمنٹ مینجمنٹ سے بھی 5 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔ ازخود ٹیکس نیٹ میں آنے والے پراپرٹی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پر بھی ٹیکس 5 فیصد ہوگا، ٹیکس نیٹ میں آنے والے اسکن و لیزر کلینکس پر بھی ٹیکس 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔
 

Advertisement