دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخیں تبدیل

Last Updated On 18 June,2020 03:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی، پہلا مرحلہ 20 جون کی بجائے 22 جون کو ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے کی تاریخ اعلان جلد کیا جائے گا۔

قومی کرکٹرز کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹ کی تاریخ 20 جون تھی، ذرائع کے مطابق تاریخوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پہلی ٹیسٹنگ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور میں 22 جون کو ہو گی۔

دوسرا مرحلہ 25 جون کو تھا لیکن دوسری ٹیسٹنگ انگلینڈ روانگی کی تاریخ سے مشروط ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے سے متعلق انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔