اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خودکچھ کرتی ہےنہ دوسروں کوکرنےدیتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کو خیبرپختونخوا دورے کی دعوت دیتا ہوں، انہیں دکھاؤں گا خیبرپختونخوا میں 7سالوں میں کیا کیا، پی پی چیئر مین ہمیں بھی سندھ میں دکھائیں انہوں نے اب تک کیا کیا؟،
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکی سیاست صرف بیانات تک محدود ہے، احساس پروگرام پربھی بلاول سیاست کرتے ہیں، انہوں (بلاول) نے خود کچھ نہیں کرنا اگردوسرے کچھ کرتے ہیں توسیاست کرتے ہیں۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ غربت کےلحاظ سےفنڈزمختص ہونےسےسندھ کا 10 فیصدحصہ بڑھا۔ عمران خان پورےملک کےوزیراعظم ہیں۔ بلاول جس حلقےسےمنتخب ہوئےوہ ابھی بھی پسماندہ ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےلاڑکانہ میں احساس سینٹرپروگرام کادورہ کیا۔ وہ کوروناسےمتاثرہ افراد کیلئےہرجگہ پہنچیں گے۔ کہاگیاوزیراعظم کادورہ سندھ سیاسی تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےسندھ کےعوام کےزخموں پرمرہم نہیں رکھا۔ احساس کیش پروگرام کےتحت لاکھوں لوگوں کوامدادمل چکی۔ غریب اورمزدورطبقےکی بحالی وزیراعظم کی اہم ترجیح ہے۔ پیپلزپارٹی خودکچھ کرتی ہےنہ دوسروں کوکرنےدیتی ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ ملک سےغربت کاخاتمہ وزیراعظم کامشن ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نےبھی مستحقین تک امدادپہنچائی، شہریوں کےمسائل حل کرنےپرآپ سیاست شروع کردیتےہیں، کراچی میں وفاقی نمائندے اپنی مدد آپ کےتحت امداد کر رہےہیں۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھ اکہ کراچی میں پانی کامسئلہ بناہواہے، ٹڈیوں کے حملےسےسندھ میں چھوٹےکسانوں کانقصان ہورہاہے، سندھ جہاں ٹڈیوں کاحملہ ہوا،وہاں حکومت نے گاڑیاں ہڑپ کرنےکامنصوبہ بنالیا، ایمرجنسی بنیادوں پرٹڈی دل کےتدارک کیلئےاقدامات کیے۔ سندھ حکومت نے راشن دینے کا وعدہ کیا لیکن دیا کسی کو نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی اوسی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے، بلاول بھٹوکی سیاست صرف بیانات تک محدودہے۔ بلاول کاچیلنج قبول کرتاہوں اورانہیں خیبرپختونخوا آنےکی دعوت دیتاہوں، میں خودبھی سندھ آؤں گااور ہسپتالوں کادورہ کروں گا۔
لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت نے کوئی بہتر ہسپتال نہیں بنایا، 70 سال ملک پرحکومت کرنیوالے باہر سےعلاج کرارہےہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول سندھ کے لوگوں کوروزگاردینے میں رکاوٹ نہ بنیں، بلاول صحت کی مد میں ملنے والے ساڑھے 5کھرب کا جواب نہیں دے سکے، ڈاکٹرفرقان کووینٹی لیٹرزنہیں ملا تھا، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا۔