لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سکول کھولنے کے حوالے کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ سکول کھولنے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ ہم ابھی صرف ای او پیز تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔
There is NO definite date for opening of Schools in Punjab. FAKE NEWS is being spread around. Right now we are working on SOPs which will be required when the schools open. We are preparing now rather than later unlike previous Governments used to do (Last Minute). Safety # 1.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 23, 2020
ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی تیاری محض اس لئے کی جا رہی ہے تاکہ جب بھی پنجاب بھر کے سکول کھلیں تو ہماری تیاری مکمل ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح عین موقع پر فیصلے اور تیاریاں کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔