لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، دوران ڈیوٹی بعض پولیس اہلکارو ں کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہری کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا۔