کراچی: کیبل آپریٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Last Updated On 15 July,2020 05:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن اور کے الیکڑک تنازع کو حل کروانے میں کامیاب ہو گئے، کیبل آپریٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین کیبل آپریٹرز خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ معاونت کروانے پر کمشنر صاحب کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے، اس لئے ہڑتال واپس لیتے ہیں۔

اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ کے الیکڑک اور کیبل آپریٹرز اپنا کام جاری رکھیں۔ دونوں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشپ برقرار رکھنے کے لیئے کمیٹی بنا دی ہے۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے کے الیکڑک حکام کو تاریں ہٹانے کے لیے مل کر کام کرنے کی پیشکش بھی کی۔