فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا

Last Updated On 15 July,2020 04:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ نو ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 93 ہزار 707 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں 40 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 1100 روپے ہو گئی ہے، دس گرام چاندی کی قیمت 32.29 روپے اضافے کے بعد 943.07 روپے ہو گئی ہے۔