کراچی: (دنیا نیوز) مہم کے دوران پولیو ورکرز کو سینیٹائزر کا استعمال اور کورونا وائرس بارے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
کراچی کے کورونا وائر کے باعث صرف مخصوص علاقوں جن میں بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد شامل ہیں میں پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔ دوران مہم پانچ سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ادھر فیصل آباد ضلع کی 44 مخصوص یونین کونسلز میں بھی انسداد پولیو مہم کا آج تیسرا دن تھا۔ تحصیل سٹی، صدر اور جڑانوالہ میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 60 ہزار 632 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی 598 ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 105 ایریا انچارجز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ مہم کے لئے 533 موبائل، 62 سٹیٹک اور تین ٹرانزٹ ٹیمیں مہم کا حصہ ہیں۔
کوئٹہ کی 10 یونین کونسلز میں بھی شروع کی جانے والی پولیو مہم آج تیسرے روز جاری رہی۔ مہم میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
مہم کامیاب بنانے کے لئے 541 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 395 موبائل ٹیمیں اور 34 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم کے دوران 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اٹک کی تحصیل حضرو میں تیسرے روز بھی انسداد پولیو مہم جاری رہی۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز کے مطابق مہم کا انعقاد حضرو کی 14 یونین کونسلوں میں کیا جا رہا ہے جبکہ 788 پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ مہم کے دوران 55151 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔