کراچی: (دنیا نیوز) عید الاضحی قریب آتے ہی شہری منڈیوں کا رخ کرنے لگے لیکن اس مرتبہ منڈی میں بچوں کا داخلہ بند ہے جبکہ بڑوں کو بھی وائرل انفیکشن سے بچنے کے لئے احتیاط کرنا ہو گی تاہم احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آ رہا۔
کراچی میں سجنے والی منڈی 48 بلاک پر مشتمل ہے، شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری تو ہو گیا لیکن ایس او پیز پر عمل در آمد زیرو ہے، بیوپاری احتیاطی کو دھڑلے سے ہوا میں اڑا رہےہیں۔
جانور دیکھنے کے لئے بچوں سمیت فیملیز رخ کررہی ہیں، پابندی کے باوجود 12 سال سے کم عمر کے بچے بھی منڈی میں انجوائے کرتے نظر آئے، شہریوں نے احتیاطی تدابیر اپنائیں نہ ہی بچوں کی صحت کا خیال کیا۔
انتظامیہ کہتی ہے کہ عمل درآمد زبانی کلامی ہی کروا سکتے ہیں، کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لئے شہریوں کو خود سے بھی اپنی صحت کی حفاظت کرنی ہو گی۔ جہاں مویشی منڈی میں اقدامات کئے گئے وہیں شہری اور بیوپاری دونوں نے ہی ایس اوپیز کو بالائے طاق رکھ دیا، عید الضحی کی تیاری کے دوران شہریوں کا تعاون یقنی نہ رہا تو کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر بڑھ سکتے ہیں۔