اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے نوجوان رضا کاروں کو خود اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا، عمران خان کا خصوصی پیغام آج نشر کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ ٹائیگر فورس سے متعلق چین کی جانب سے لکھا گیا خط بھی وزیراعظم کو پیش کیا گیا، عمران خان نے عالمی سطح پر ٹائیگر فورس کی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کیا۔
عمران خان نے ٹائیگر فورس کو متحرک رکھنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی اور ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن ایک بار پھر کھولنے کا عندیہ دیا۔ وزیراعظم اپنے پیغام میں رجسٹریشن اور ٹائیگر فورس ڈے کی تاریخ کا اعلان کریں گے، نوجوانوان کو قومی شجر کاری مہم میں شامل ہونے کی اپیل کریں گے۔