اسلام آباد: (دنیا نیوز) مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا، زرداری کے جے آئی ٹی کیس کو استثنیٰ نہیں دیں گے، یہ پارلیمنٹ کو نواز شریف، شہباز شریف اور حواریوں کے کرپشن کا دفاع کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، یہ چاہتے ہیں انہیں این آر او دے دیں، چاہے ملک گرے لسٹ میں چلا جائے۔
وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شاہ محمود وضاحت دینا چاہتے ہیں، ان میں سننے کی ہمت نہیں، ترامیم پیش کرنے والے سارے کے سارے نیب زدہ ہیں، شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی اور چوری کا پیسہ باہر بھجوایا، ان کے ڈاکے کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا، یہ چاہتے ہیں ان کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں این آر او مل جائے۔
مراد سعید کا کہنا تھا اپوزیشن اراکین میں ہماری بات سننے کی ہمت نہیں، اپوزیشن اراکین چاہتے ہیں چوروں کو معاف کیا جائے، فرزند زرداری نے شوگر مافیا کی بات کی، شوگر مافیا میں آصف زرداری کا نام ہے، این آر او پلس نہیں ملے گا، ان کا احتساب ہوگا۔