شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن، موبائل ایپ اور پورٹل کا آغاز

Last Updated On 29 July,2020 03:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ اور پورٹل کا آغاز کر دیا۔

 معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹائیگر فورس 9 اگست کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی، ایک دن میں 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف ہے، عالمی سطح پر بھی ٹائیگر فورس کو پذیرائی مل رہی ہے، ٹائیگر فورس کا مقصد نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے۔

عثمان ڈارنے اپوزیشن کو بھی دعوت دی کہ وہ شجرکاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، سندھ حکومت ٹائیگر فورس کو فعال کرتی تو کراچی کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا ٹائیگر فورس پر اپوزیشن کی تنقید بلا جواز ہے۔

 

Advertisement