قوم جس طرح کورونا وائرس کیخلاف کھڑی ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی: یاسمین راشد

Last Updated On 30 July,2020 02:18 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہے، قوم جس طرح وائرس کیخلاف کھڑی ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا فوکس صحت پر ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زچہ و بچہ ہسپتال سیالکوٹ کیلئے پی سی ون منظور ہوگیا، رواں سال پنجاب بھر میں 7 ماں اور بچہ ہسپتالوں کی تعمیر شروع ہوگی، پنجاب میں صحت کی سہولیات کو بہتر کرنا ہے، جب ذمہ داری سنبھالی تو 50 فیصد ڈاکٹروں، پروفیسرز کی نشستیں خالی پڑی تھیں، ہم نے 28 ہزار نئے ملازمین رکھے جس میں ڈاکٹر، پروفیسرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ہم نے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تنخواہیں بڑھائیں، خالی اسامیوں بھرنے سے لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر آئی، 50 لاکھ صحت سہولت کارڈ لوگوں کو مل چکے ہیں، جب 72 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ ملے گا تو ڈھائی سے 3 کروڑ لوگ مستفید ہونگے۔
 

Advertisement