لاہور میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ

Last Updated On 02 August,2020 03:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، عید کے موقع پر بجلی جانے سے شہریوں کو پریشانی اٹھانا پڑی۔

لیسکو کے دعووں کی بارش نے قلعی کھول دی، فنی خرابی کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ واپڈا ٹاؤن، نشیمن اقبال، حمزہ ٹاون، جوہر ٹاون، کوٹ لکھپت میں بجلی بند ہو گئی۔ چونگی امرسدھو،نشتر کالونی، ایگریک ٹاون، علی پارک، بیگم کوٹ کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔

کوٹ محمدی، بلال گنج، آر اے بازار، نشاط کالونی، گلشن راوی میں بھی بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی۔ نواں کوٹ، بند روڈ کے متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم نظر آئے۔ عید کے موقع پر بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
 

Advertisement