وزیر تعلیم سندھ کا کراچی میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ

Last Updated On 02 August,2020 03:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سعیدغنی نے مختلف علاقوں میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈمپنگ پوائنٹس پر کام کی سست روی پر سعید غنی نے برہمی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور قربانی کے بعد مختلف علاقوں میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کئی علاقوں میں عوام کی جانب سے پابندی کے باوجود سڑکوں اور گلیوں میں قربانی کی گئی ہے اور آلائشوں کو بھی وہیں پھینک دیا گیا ہے۔

سعیدغنی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تمام سڑکوں اور گلیوں سے بھی آلائشوں کو اٹھایا جائے اور انہیں ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچایا جائے۔ ڈمپنگ پوائنٹس اور اطراف کے علاقوں میں اسپرے جاری رکھا جائے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں کئی مقامات پر صفائی کا فقدان نظر آیا ہے، فوری وہاں صفائی کے کام کو یقینی بنایا جائے۔ عید کے دنوں میں صفائی کو یقینی بنانے اور تمام آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 

Advertisement