اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا، نئے نام سے ڈائریکشن بورڈز اور سائن بورڈ نصب کر دیئے گئے۔
حکومت نے وفاقی دارلحکومت سے کشمیر جانے والی شاہراہ کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سرینگر ہائے وے کر دیا گیا۔
این ایچ اے نے ڈھوکری چوک، فیض آبار، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام دے بورڈز نصب کئے گئے۔ سری نگر ہائے وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب کے ذریعے کیا جائے گا جو دو مرحلوں میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ افتتاح کریں گے۔