پنجاب حکومت نے شادی ہالز سمیت مختلف سیکٹرز کھولنے کی سفارش کر دی

Last Updated On 04 August,2020 08:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، پارکس، سینما اور تھیٹرز سمیت مزید 9 مختلف سیکٹرز ایس او پیز کے تحت کھولنے کی سفارش کر دی ہے

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیل کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ میں سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پنجاب حکومت نے ایس او پیز کے تحت مزید 9 مختلف شعبے کھولنے کی وفاق کو سفارش کر دی ہے۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے این سی او سی کے اجلاس میں ہوں گے۔ منظوری کے بعد ان سیکٹرز کو ایس او پیز کی تحت کھول دیا جائے گا۔
 

Advertisement