اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت سہیل گلداری کی جانب سے 200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔
ٹویٹر پر وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سہیل گلداری نے وفاقی زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا۔
دونوں شخصیات کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی تھی۔ زلفی بخاری سے ملاقات میں سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ 200 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔
معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری کا بڑا اقدام,200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کردیا
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD (@mophrd) August 9, 2020
200 پاکستانی کل پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے, سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا pic.twitter.com/Y22cHBYeT3
مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری اور سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا۔ دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بھی سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا اور ان کو معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے بھی شکریے کا خصوصی پیغام پہنچایا۔