لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری تک یکساں نصاب اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، کہتے ہیں پرائمری تک یکساں نصاب اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔
Class 1 to 5 single national curriculum would be launched in April 2021 and would apply to all schools in Pakistan. 6 to 8 in 2022 and 9 to 12 in 2023 https://t.co/UlPusORU2t
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) August 14, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں تک یکساں نصاب 2022 میں لانچ کیا جائے گا، نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں نصاب 2023 میں نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ہونے والی بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تھا۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی جس کی باقی تمام صوبوں نے مخالفت کی جس کے بعد تمام صوبوں کی جانب سے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی حتمی تجویز برقرار رکھی گئی۔