حکومت کی زلفی بخاری کو پی ٹی ڈی سی بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی تیاری

Published On 21 August,2020 08:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو پی ٹی ڈی سی بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی سمری کے مطابق زلفی بخاری کا نام ڈائریکٹر، چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے تین ممبران کے لیے ناموں کا پینل بھی تجویز کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا نام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ جاوید جبار کامران لاشاری اور سلمان صدیق بطور ممبر بورڈ اپنےعہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔