اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلونے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا، وزارت صحت کی مشاورت کے بغیر سکول کھولنے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھولیں، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں حتمی مشاورت ہو گی، امید ہے 15 ستمبر کو ایک حکمت عملی کے تحت تعلیمی ادارے کھل جائینگے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو 20 فیصد کم کر کے فیس وصول کرنے کا حکم دیا تھا، اگر کسی سکول نے فیس پوری لی تو سخت ایکشن لیں گے۔ متاثرہ والدین اپنی رسید لائیں، متعلقہ سکول کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے نصاب کو پورے ملک میں رائج کریں گے، تمام ادارے اس نصاب پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہونگے۔