ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں: نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

Published On 31 August,2020 11:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ اور ایون ‏فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ‏دائر کر دی۔

 نواز شریف نے درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ ‏بیرون ملک زیرعلاج ہونے کے باعث اپیلوں کی سماعت کے موقع پر پیش نہیں ‏ہوسکتا۔ استدعا ہے کہ طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

ضمانت میں توسیع کے معاملے پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے بعد لاک ‏ڈاؤن کی وجہ سے برطانیہ میں علاج مکمل نہیں ہو سکا، ضمانت میں توسیع کے لیے ‏کئی دستاویزات فراہم کیں، لیکن پنجاب حکومت نے طے شدہ منصوبے کے ‏تحت ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔

دوسری جانب مریم نواز اور کیپٹن ‏صفدر کے وکیل امجد پرویز نے چھٹیوں پر ہونے کے باعث ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت ‏ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 5 ستمبر تک چھٹیوں پر ہوں، سماعت اس کے بعد رکھی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی العزیزیہ، ‏ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس کے خلاف شریف فیملی اور نیب کی اپیلوں پر کل سماعت ‏کریں گے۔

 

Advertisement