لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں، بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کا سامنا کیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے ٹویٹ میں کے پی کے کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں کے پی کے کی عوام کے ساتھ ہیں جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں، اگر بنیادی انفراسٹرکچر ہوتا تو ایسی آفات میں نقصان کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا، اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے۔
My thoughts and prayers are with the people of KPK who have been badly hit by massive floods. Their woes have worsened because of non existence of basic infrastructure which can control damage during such calamities. May Allah protect you
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 2, 2020