اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے ناگزیر ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر منصور احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران پاک افغان تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بطور سفیر افغانستان نامزدگی پر منصور احمد خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ داریاں، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے ناگزیر ہے۔
انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ منصور علی خان جیسے وسیع تجربہ کے حامل سفارت کار کی بطور سفیر تعیناتی سے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
شاہ ممود قریشی نے نئے نامزد سفیر کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
نامزد سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان نے وزیر خارجہ کی طرف سے کی طرف سے دی جانے والی خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ منصور احمد خان اس سے قبل ویانا میں بطور سفیر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔