اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی مذمت کر دی۔ انہوں نے کہا اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کا رجحان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کا تدارک ہونا چاہیے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا شائع کردہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، لوگ مشتعل ہیں، اس بلا جواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اس معاملے کی نشاندہی کی۔