اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی سلامتی کے معاون خصوصی ڈاکٹرمعید یوسف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق اور عالمی قانون کی خلاف ورزی سے روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔
انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں برطانیہ میں پاکستان کے نئے مقرر ہائی کمشنر معظم احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی سفارتکاری تمام سفارتی کوششوں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے نئے مقرر ہائی کمشنر معظم احمد خان سے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں۔
معاون خصوصی اور پاکستانی ہائی کمشنر نے مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔