خاتون سے زیادتی کا واقعہ، جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

Published On 13 September,2020 08:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے 17 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اس بات کا اعلان میڈیا ٹاک میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر سترہ ستمر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خاتون پر ظلم ہوا لیکن حکومت کے نمائندے غیر ذمہ دارنہ بیانات دے رہے ہیں۔ خاتون نے حکومت سے مدد مانگی تھی لیکن اسے نہیں ملی۔

اس سے قبل منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مومن کی سیاست کا مقصد ذاتی نہیں بلکہ دین کو غالب کرنا ہوتا ہے۔ ظلم اور جبر کا خاتمہ نفاذ اسلام سے ہی ممکن ہے۔ ہم اس ملک میں اسلامی انقلاب چاہتے ہیں۔ ایسی حکومت ہونی چاہیے جو قرآن اور دین کو نافذ کرے۔
 

Advertisement