لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس کٹھ پتلی نظام نے شہباز شریف کو گرفتار کرکے اے پی سی قرارداد کی توثیق کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔
آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے APC کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، APC میں کئیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 28, 2020
میاں نواز شریف نے لکھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔