خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان

Published On 29 September,2020 04:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش دیر میں 9 ملی میٹر، دروش 6، میر کھانی 4، کالام، چترال اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 18، لاہور 25،
کراچی 27، پشاور 21، کوئٹہ 12، گلگت 13، مری اور مظفر آباد میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں،لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، بارہ مولا 15، جموں 21 اور لیہہ میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔