سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کیچ میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

Published On 29 September,2020 11:14 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی خفیہ معلومات پر کی۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
 

Advertisement